کوئٹہ (ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے پنجگور سے لاپتہ ہونے والے نوجوان جہانزیب اور اویس شاہ کو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ کوئٹہ سے گرفتاری ظاہر کرنا باعث تشویش ہے .
تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر بیان میں یہ بھی واضع کیا ہے کہ دس روز قبل ان نوجوانوں کے تفصیلات اہلخانہ نے تنظیم کو فراہم کی تھی۔جس میں خاندان کا کہنا ہے کہ جہانزیب کو سترہ فروری
دو ہزار اکیس اور اویس شاہ کو گیارہ فروری دو ہزار اکیس کو بلوچستان کے علاقے پنجگور سے پاکستانی خفیہ اداروں نے ان دونوں کو جبری طور پر لاپتہ کیے تھے ۔اسلیے تنظیم حکومت اور عدلیہ سے اپیل کرتی ہے کہ واقعہ کی نوٹس لے کر صاف شفاف تحقیقات کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرئے


