سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںلاپتہ بہادر علی کیازھی کی بازیابی کے لئے کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا...

لاپتہ بہادر علی کیازھی کی بازیابی کے لئے کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا جاری

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار بہادر علی کیازھی کے حق میں مغربی بائی پاس رود پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

مظاہرین نے روڈ پر کیمپ لگا کر شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ شخص کے لواحقین کے ہمراہ عوام کی خاصی تعداد دھرنے میں شریک ہے۔ لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے بلوچستان کے پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے شرکت کیا اور کہا کہ اگر بہادر علی کیازھی نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ جبری گمشدگی کا شکار بہادر علی کیا زھی اپنے خاندان کے تیسرے شخص ہیں جنہیں قابض اداروں نے اغواء کیا ہے۔ قبل ازیں ان کے خاندان کے سلیم بلوچ اور حسن کو بلوچ کو بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ علاو ازیں ان کی بیٹی تھیلسمیا کی مریضہ ہے ، بہن پر فالج کا حملہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز