یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںلاپتہ طلباء کی بازیابی فوری طور پر یقینی بنائی جائے، اکیڈمک سٹاف...

لاپتہ طلباء کی بازیابی فوری طور پر یقینی بنائی جائے، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن

کوئٹہ(ہمگام نیوز)اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نائب صدر فرید خان اچکزئی وکابینہ کے دیگر ممبران نے جامعہ بلوچستان کے دو اغوا شدہ طلبا کی اب تک عدم بازیابی اور اس بابت جامعہ بلوچستان پر غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر و جامعہ کے دیگر انتظامی آفیسران کی مجرمانہ خاموشی اورحکومت کی عدم دلچسپی پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور جامعہ بلوچستان کے طلبا تنظیموں کی دوبارہ احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے. حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ طلبا تنظیموں سے کئے گئے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے فوری طور پر اغوا شدہ دونوں طلبا کی بازیابی یقینی بنائے اور مستقبل میں جامعہ بلوچستان اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا و دیگر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ ‫مقبوضہ بلوچستان کے جامعہ بلوچستان سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں نے بلوچ طلباء سہیل اور فصیح بلوچ کو ایک نومبر کو ہوسٹل سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا اور وہ تاحال لاپتہ ہے‫.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز