دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںلاپتہ ماسٹر محمد ایوب بے گناہ اور ذہنی حالت بھی صیح نہیں۔...

لاپتہ ماسٹر محمد ایوب بے گناہ اور ذہنی حالت بھی صیح نہیں۔ اہلخانہ

تربت(ہمگام نیوز)ماسٹر محمد ایوب کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ محمد ایوب بلوچ سکنہ نوک آباد ایک غریب اور بے گناہ شخص ہیں جو دو ماہ سے لاپتہ کیئے گئے ہیں ان کی زہنی حالت بھی نارمل نہیں ہے اس لیئے انسانیت کے ناطے ہم ان کے رہائی کی اپیل کرتے ہیں کیوں کہ ان کے حالت کی وجہ سے ہمیں اندیشہ ہے اس دوران اسے کوئی نقصان نہ پہنچے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا پوارا خاندان انتہائی غریب اور ہر طرح کی سیاسی سرگرمیوں سے ہمیشہ لا تعلق رہے ہیں ماسٹر محمد ایوب پیشے کے لحاظ سے اسکول ٹیچر ہیں وہ اسکول آنے اورجانے کے علاوہ کہیں نہیں جاتا بلکہ سارا وقت گھر پر گزار دیتا انہیں نامعلوم وجوہات کی بناء پر لاپتہ کیاگیا جس کی وجہ سے ہمارا پوارا خاندان زہنی طور پر ٹارچر ہے حالانکہ ہمارا کسی طرح کی سرگرمیوں سے کبھی تعلق نہیں رہا ہے بلکہ ماسٹر ایوب خود زہنی طور پر نارمل شخص نہیں ہیں بلکہ بیمار ہیں ہمارا مطا لبہ ہے کہ اسے خدارا انسانیت کے ناطے جلد رہا کر کے ہمارے خاندان پر رحم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز