لاہور(ہمگام نیوز)پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم نے شالیمار ٹاؤن کی خاتون سے 14 لاکھ روپے وصول کیے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون سے اس کے شوہر سے صلح کرانے کے عوض رقم وصول کی جبکہ ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ وصول کیے اور مزید 15 لاکھ کا مطالبہ کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نےمزید4 لاکھ روپے وصول کیے، بقیہ رقم نہ دینےپربلیک میل کرنا شروع کیا۔
ایف آئی اے نے خاتون کی درخواست پر عامل کےخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔