( ھمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق لاہور میں پشتون تعفظ موومنٹ کے رہنماوں ،کارکنوں اور ہمدردوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف آج بروز اتوار دوپہر ايک بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے پی ٹی ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف پر امن احتجاج ہوگا. انھوں نے تمام انسان دوست و قوم دوستوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔یاد رہے لاہور میں موجود رہنما عصمت شاہ جہان نے بتایا کہ ہمیں لگتا تھا کہ کسی وقت بھی کچھ ہو جائے گا۔
’یہ یہاں پر آئے اپنے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ آئے۔ یہ ہوٹل کے کمرے میں گھسے اور انھوں نے علی وزیر کے سر پر پستول تانی اور کہا کہ چلیں۔ ہماری کوشش تھی کہ یہ اکیلے نہ جائیں کیونکہ یہاں ایسا ہوتا ہے اور جس کے خلاف ہم خود نکلے ہوئے ہیں۔ ان کا رویہ انتھائی تشدد آمیز تھا۔ انھیں گھسیٹ کر لے گئے۔ مجھے بندوق کے بٹ مارے، مجھے سیڑھیوں پر نیچے پھینکا، تھانے میں ہمارے ساتھ جو ہوا وہاں ایک ہی بات جاری تھی کہ ہم دہشت گرد ہیں۔ دوسروں کے بیرونی ایجنٹ ہیں۔ اپ پشتون تو یہی ہیں۔ پٹھان نے پورے ملک میں دہشت گردی پھیلائی ہے۔ انھوں نے ہمارے اعصاب توڑنے کی کوشش کی ۔۔ ہم سب کو اکیلے بلایا۔۔۔ وہاں انسداد دہشت گردی کا فل محکمہ اعلیٰ حکام موجود تھے، اور فوج بھی موجود تھی۔یاد رہے کہ قابض پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ ماہ ایک تقریب سے خطاب میں پشتون تحفظ موومنٹ کا باقاعدہ نام تو نہیں لیا تھا البتہ اشارتاً کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں ابھی امن قائم ہوا ہی تھا کہ ایک نئی تحریک شروع ہو چکی ہے ۔ جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہے۔اور تازہ ترین صورتحال پر نام نہ لیتے ہوئے پنڈی جی ایچ کیو سے قابض پاکستانی فوج کے نشرواشاعت کا ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر نے بھی پشتون تعفظ موومنٹ کےجلسے کے حوالے سے اپنے عوام کو خبردار کرتے ہوئے اشارتا کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں بد امنی پیھلا کر ملک کی سلامتی کے خلاف کام کر رہے ہے ہر وقت ان سے ہوشیار رہنا چائیے۔