Homeخبریںلاہور میں ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار، ملزم کا اعتراف...

لاہور میں ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار، ملزم کا اعتراف جرم

لاہور (ہمگام نیوز) پنجاب کے صدر مقام لاہور کے علاقے باٹا پور میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، اس سے قبل اس قتل کی واردات کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔ اب پولیس نے مقتولہ کے بیٹے کو گرفتار کرلیا.

تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ عیسٰی سکھیرا کے مطابق ملزم حسن نے کردار پر شک کی بنیاد پر اپنی ماں فرزانہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔

ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے، ملزم نے ماں کوقتل کر کے واقعے کو ڈکیتی میں مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

Exit mobile version