لاہور (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 3 نوجوان نے ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بناکر ٹانگ توڑدی
تفصیلات کے مطابق ملازمہ کے بھائی نے تھانہ نواں کوٹ میں بیان دیا کہ عمر عثمان اور عبداللہ نامی ملزم نے لوہے کے راڈ سے مارا میری بہن کو مارا اور ملزمان نے میری بہن سے پہلے چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کی اور پھر اسے زبردستی اٹھاکر گھر لے جانے کی کوشش کی جس پر بہن نے شور مچائی اسی دوران 3 ملزمان نے لوہے کے راڈ سے انہیں مارنا شروع کیا.


