لاہور(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکومت نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ویکیسن سے انکار پر لیڈیز پولیس اہلکار ریڈار پر آ گئیں، ویکسین نہ لگوانے والے پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے انکار کرنے پر پاکستان کے سرکاری ملازمین کی معطلی اور تنخواہیں روکنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
علاوہ ازیں ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل سم کارڈ بلاک کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔