جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںلاہور کے جنرل اسپتال میں ڈاکٹر کے بھیس میں مریضوں کو لوٹنے...

لاہور کے جنرل اسپتال میں ڈاکٹر کے بھیس میں مریضوں کو لوٹنے والا شخص گرفتار

لاہور(ہمگام نیوز)پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے جنرل اسپتال میں ڈاکٹر کے بھیس میں مریضوں سے فیس بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے کہی دنوں سے لاہور جنرل اسپتال میں ملزم عطا ظفر نامی شخص جو کہ نارووال کا رہائشی ہے۔ڈاکٹر کا روپ دھار کر ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو لوٹتا رہا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا گیا

زرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے علاقائی پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز