پنجشنبه, مارچ 13, 2025
Homeخبریںلبنان میں بجلی ختم، ملک ’کئی دنوں کے لیے‘ اندھیرے میں ڈوب...

لبنان میں بجلی ختم، ملک ’کئی دنوں کے لیے‘ اندھیرے میں ڈوب گیا

بیروت (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کے رپورٹ کے 3 اپریل کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایندھن کی شدید قلت کے باعث بجلی کئی دنوں کے لیئے بند ہوگیا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق لبنان کے دو سب سے بڑے بجلی گھر الزہرانی اور دیر عمار کو ایندھن کی قلت کی وجہ سے بند کرنا پڑ گیا ہے اور ایسا حالیہ مہینوں میں پہلی بار نہیں ہوا۔

مقامی رپورٹس کے مطابق ان پلانٹس سے قومی گرڈ کو بجلی کی فراہمی رکنے سے ملک کو توانائی کی پیداوار 200 میگاواٹ تک گر گئی۔

لبنان کی سابق وزیر توانائی نے پہلے کہا تھا کہ ملک کو تقریباً تین ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے۔

لبنان کے نجی نیوز چینل ایل بی سی آئی کے مطابق گذشتہ سال بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے قومی کنٹرول سینٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے سرکاری بجلی کمپنی Electricite du Liban قومی گرڈ کو بغیر مشینوں کے دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو ہفتے کو بتایا: ’لبنانی پاور نیٹ ورک نے آج دوپہر کو مکمل طور پر کام کرنا بند کر دیا ہے اور اس اگلے پیر تک یا مزید کئی دنوں تک اس کے دوبارہ فعال ہونے کا امکان نہیں ہے۔‘

کرپشن اور بدانتظامی کے طویل الزامات کا سامنا کرنے والے سیاسی نظام کی بدولت 2019 میں معیشت کی تباہی سے غربت، بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافے نے لبنان کو روز مرہ زندگی کے تمام پہلوؤں کو متاثر کرنے والے بحرانوں کی لہر سے دوچار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے گذشتہ ماہ لبنان کی ایندھن کے بحران کو کم کرنے کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا وعدہ کیا تھا تاکہ ملک میں پانی کے سٹیشنوں کو فعال اور 65 ہسپتالوں اور دیگر طبی سہولیات کی مدد کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں جن میں سے بہت سے ایندھن اور بجلی کی کمی کی وجہ سے آپریشن کم کرنے پر مجبور ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز