Homeخبریںلسبیلہ،سلنڈر دھماکے میںزخمی مزید 4افرا چل بسے،جاں بحق افراد کی تعداد 12ہوگئی

لسبیلہ،سلنڈر دھماکے میںزخمی مزید 4افرا چل بسے،جاں بحق افراد کی تعداد 12ہوگئی

لسبیلہ (ہمگام نیوز )لسبیلہ میں ہونیوالے سلنڈر دھماکے میں زخمی مزید 4افرا چل بسے جس کے بعدجاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 12تک پہنچ گئی۔ایم ایس ڈاکٹر روبینہ کے مطابق حادثے میں دوران علاج جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 15 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ۔

ایم ایس کے مطابق سول ہسپتال برن وارڈ میں 26زخمیوں کو لایا گیا تھا جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ، تمام زخمی 70 سے 90 فیصد جل چکے ہیں ۔پولیس کے مطابق لسبیلہ کی مرکزی بیلا بازار میں گزشتہ روز دکان کے اندر سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی تھی۔

سلنڈر کے خوفناک دھماکے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے25 افراد شدید جھلس گئے تھے جنہیں ایدھی فائونڈیشن کے عملے اور دیگر ذرائع سے کراچی کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ زخمی برن سینٹر میں زیر علاج تھے جن میں سے 6 بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے جبکہ 4متاثرین منگل کی صبح چل بسے ، جاں بحق ہونے والوں میں 23 سالہ محمد اقبال، 32 سالہ ہدایت اللہ، 30 سالہ منظور، 27 سالہ برکت علی، 18 سالہ محمد یونس، 34 سالہ ظہور احمد، 35 سالہ حاجی محمد عمر، 45 سالہ غلام سرور، 35 تلسی داس اور 26 سالہ مہیش کمار شامل ہیں ـ

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں اطراف کی 7 دکانیں ایک ہوٹل اور بازار میں کھڑی لگ بھگ 25 موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں۔دوسری جانب پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

Exit mobile version