لسبیلہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ دریجی کے مقام امید آباد میں ماربل مائن میں بھاری پتھر کی زد میں آکر 2 مزدور جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی جیسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
تینوں مزدوروں کا تعلق دریجی سے بتایا جارہا ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ کے علاقے دریجی کے مقام امید آباد میں ماربل مائن سے پتھر نکلنے کے دوران تین مزدور ایک بھاری پتھر کے نیچے دب گئے ۔
اس حادثے کے نتیجے میں دو مزدور بنام محمد رمضان اور محمد یاسین زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔حادثے کا شکار مزدوروں کا تعلق دریجی سے بتایا جارہا ہیں ۔