Homeخبریںلسبیلہ، دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 17 افراد زخمی، متعدد دکانیں...

لسبیلہ، دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 17 افراد زخمی، متعدد دکانیں اور موٹر سائیکلیں جل گئیں

لسبیلہ (ہمگام نیوز) لسبیلہ کے علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے متعدد دکانیں اور درجنوں موٹرسائیکلیں جل گئیں 17 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے نزدیکی دکانوں اور باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکلوں اپنی لپیٹ میں لے لیا متعدد دکانیں اور درجنوں موٹر سائیکلیں جل گئیں۔ اور 17افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈکی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

 

Exit mobile version