لسبیلہ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق لسبیلہ میں ایک مسافر بس حادثہ کا شکار ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کوسٹل ہائی وے سنگل کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ ہوا جس میں سوار 30 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں دوران حادثہ عبدالحکیم لاسی کی نگرانی میں اوتھل ،بیلہ ،وندر ،حب اور کراچی سے ایدھی کی ایمبولینسز و رضاکار جائے وقوعہ پہنچے زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ۔


