دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںلسبیلہ کے ساحل سمندر کنڈملیر کے علاقے میں ماہیگیر ڈوب کر جانبحق

لسبیلہ کے ساحل سمندر کنڈملیر کے علاقے میں ماہیگیر ڈوب کر جانبحق

اوتھل (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے معروف تفریحی ساحلی مقام لسبیلہ کے ساحل سمندر کنڈملیر کے علاقے میں ماہیگیر ڈوب کر جاں بحق،متوفی کا تعلق کراچی سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے معروف تفریحی ساحلی مقام لسبیلہ کے ساحل سمندر کنڈملیر کے قریب ماہیگیر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔نعش کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ)ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا،زرائع کے مطابق ماہی گیر شکار کے لئے سمندر گئے تھے کہ اچانک ایک ماہی گیر لانچ سے گر کر ڈوب گیا۔نعش کی شناخت کاشف ولد امام حسین قوم بنگالی سکنہ کراچی کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز