جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںلسبیلہ کے علاقے کنراج، ساند، دیرجہ،چماسارہ شدید قحط سالی کی لپیٹ میں

لسبیلہ کے علاقے کنراج، ساند، دیرجہ،چماسارہ شدید قحط سالی کی لپیٹ میں

اوتھل( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے پہاڑی علاقوں میں طویل قحط سالی نے لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا، پہاڑوں میں رہائش پزیر لوگ جن کا زریعئہ معاش مالداری پر ہوتا ہے مگر اس شدید قحط سالی سے ان کے مال مویشی مرنے لگے ہیں اور جو کچھ جانور باقی بچ گئے ہیں، اب ان مشکل حالات میں ان کو سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔جو کہ وہ ان کے زندگی کی جمع پونجی ہیں ۔جنھیں وہ کئی سالوں سے بڑی محنت کے بعد پال کے رکھا تھا۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کئ سالوں سے بارشیں نہ ہونے سے لسبیلہ کے مختلف پہاڑی علاقے کنراج، ساند، دیرجہ، چماسارہ سمیت کئی ایسے علاقے اس وقت شدید قحط سالی کی لپیٹ میں ہیں ۔مالداروں کا کہنا ہےکہ اس قحط سالی کی وجہ سے مالداروں کو اپنے مویشی سستے داموں پر فروخت کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہیں ،جس سے مالداروں کو لاکھوں روپے کا نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ اس طویل قحط سالی سے چرند و پرند بھی کافی متاثر ہوئے ہیں ان علاقوں میں پینے کے لئے پانی نایاب ہو چکا ہے مقامی لوگوں نے بلوچستان حکومت PDMA اور انٹرنیشنل غیر سرکاری تنظیموں OXFAM (GB) اسلامک رلیف یوکے سے اپیل کی کہ ہنگامی بنیادوں پر ان کے متاثرہ علاقوں میں رلیف اور ڈیلوپمنٹ کے پروگرام شروع کرنے کے اقدامات کیے جائیں اور ان متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر خصوصی اقدامات کا اعلان کریں،تاکہ یہاں متاثرہ لوگوں کی زندگی کو بچایا جاسکے۔اس کے علاوہ پہاڑوں میں رہائش پزیر متاثرہ لوگوں کا گزر بسر مالداری پر ہوتا ہے قحط سالی کے باعث اب تک بے شمارجانور ہلاک ہوگئے ہیں۔اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ صدیوں سے رہائش پزیر مقامی لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ یاد رہے بلوچستان میں خشک سالی واٹرٹیبل کا گرنا جیسے گھمبیر اور اساس مسائل 1998 کے بعد بلوچستان کے علاقے چاغی میں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد سے شروع ہوئے۔جس کے بعد بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنے آنا اور اس وقت قحط کی خطرناک صورتحال نے ایک ہنگامی صورتحال پیدا کی یے۔اس قسم کے جملہ تمام مسائل ایٹمی دھماکوں ہی کی وجہ سے سامنے آنا شروع ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز