لندن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق برطانوی دارالحکومت کے سب سے مشہور مقام لندن برج پر مبینہ دہشت گرد حملہ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جائے وقوعہ پر فائرنگ کے باعث 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشہور زمانہ بریج کے قریب فائرنگ کا واقع سامنے آیا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ پولیس کی جانب سے کی گئی جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔فائرنگ کے بعد لندن برج کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیااور لندن بریج سٹیشن کو بھی بند کر دیا ۔پولیس کی جانب سے جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا اور برج کو ہر طرح کی آمد و رفت کیلئے بھی بند کر دیا گیا ہے۔ برطانوی پولیس کی جانب سے لندن اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جارہی ہے ۔ برطانوی پولیس کی جانب سے تاحال اس واقعے کے دہشت گردی کی کاروائی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ تاہم برطانوی میڈیا اس واقعے کو دہشت گردی قرار دے رہا ہے۔ لندن برج حملہ، پولیس کی کاروائی کے بعد حملہ آور کو ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات، غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور مبینہ طور پر خود کش جیکٹ پہنے ہوئے تھا، متعدد لوگوں کے چاقو کے وار سے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشہور زمانہ بریج پر قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں آخری اطلاعات تک حملہ آور کے ہلاک ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.بتایا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر حملہ آور نے خود کش جیکت زیب تن کر رکھی تھی تاہم پولیس نے اس کے ارادوں کو ناکام بنا دیا۔
پولیس نے ہنگامی طور پر ایکشن میں آتے ہوئے حملہ آور پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔
جبکہ حملہ اور کی جانب سے چاقو سے متعدد لوگوں پر حملہ کیا گیا جس باعث کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔لندن برج پر مبینہ دہشت گرد حملہ، علاقے میں نواز شریف کی موجودگی کی بھی اطلاعات، سابق وزیراعظم جائے وقوعہ کے قریب واقع نجی ہسپتال میں اپنا چیک اپ کروانے جا رہے تھے جب وہاں نامعلوم شخص کی جانب سے حملہ کر دیا گیا۔