لندن ( ہمگام نیوز ) لندن میں عالمی میڈیا کے نمائندوں نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر کا بائیکاٹ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز لندن میں عالمی میڈیا کانفرنس پاکستانی وزیر خارجہ جو اس عالمی کانفرس میں مہمان کے طور پر مدعو تھے میڈیا نمائندوں نے ان کی تقریر کا بائیکاٹ کر دیا اور پاکستانی وزیر خارجہ شرمندگی کے عالم میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے۔ ایک غیر ملکی صحافی نے بائیکاٹ سے قبل شاہ محمود قریشی کو کھڑی کھڑی سنائیں کہ اپ کو شرم آنا چاہیے پاکستان میں سچائی کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے اور میڈیا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ وزیر خارجہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے ۔


