Homeخبریںلندن: فری بلوچستان موومٹ کا بلوچستان میں ایٹمی دھماکوں کے خلاف احتجاجی...

لندن: فری بلوچستان موومٹ کا بلوچستان میں ایٹمی دھماکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لندن (ہمگام نیوز )نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنوں کی جانب سے قابض پاکستان کے 28 مئی کے بلوچستان میں ایٹمی ہتھیاروں کے ٹیسٹ و موجودگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

ہمگام نمائندہ کے مطابق لندن کے شہر ٹرپلگر اسکور میں فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنوں نے بلوچستان میں 28 مئی کو ایٹمی دھماکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران بلوچ پولیٹیکل ایکٹیوسٹ نے لندن کے عوام کو قابض پاکستانی ریاست کے بلوچستان میں مظالم سے آگاہی دینے کی خاطر پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔ بلوچستان میں ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی و تجربات کے تابکاری سے ہونے والے بیماریوں بارے لندن کے شہریوں کو آگائی دی۔

Exit mobile version