یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںلندن میں بلوچی زبان پہ ایک سیمنار منعقد

لندن میں بلوچی زبان پہ ایک سیمنار منعقد

لندن (ہمگام نیوز)عالمی مادری زبان21 فروری کے دن کے حوالے سے لندن میں بلوچی زبان پہ ایک سیمنار منعقد ہوا۔ سیمنار کا انعقاد لندن کے بلوچی لینگوینج اینڈ آرٹس گروپ نے کیا تھا۔ سیمنار سے بلوچی زبان کے سینر استاد اسماعیل امیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زبان کی ترقی اور ترویج کے لئے بلوچوں نے اپنی بساط کے مطابق اپنا حق ادا کیا اور کرتے آرئے ہیں ۔ انھوں نے بلوچی زبان میں نشر ہونے والے جرائد کو پیش آنے والے مسائل پر سیر حاصل بحث کیا۔ انھوں نے کہا کہ شہیہد صباح نے اپنی نوکری کی تنخوا بلوچی زبان کی ترقی پر لگائی تھی آج ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہیں جو بلوچی زبان کی ترقی اور اس کو پھیلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ بلوچ نے کہا کہ زبانوں میں باہر کے الفاظوں کی ملاپ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ دنیا بھر میں ہوتا ہے لیکن زبان کو قائم رکھنے کے لئے اس کی استعمال شرط ہیں۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بلوچی زبان کے ادیب اور دانشور ولید گربنی نے شہید یعقوب میر نیاد کا ایک مقالہ پڑھ کر سنایا۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے حمل حید رنے کہا کہ زبان نہیں تو قومیں صرف نام کی رے جاتی ہیں زبان کی حفاظت قوم کی بقاء ہے بلوچی زبان کی تحفظ کے لئے کی جانے والی اقدامات قابل قدر ہے امید کرتاہوں کہ لندن میں بلوچی زبان کی ترقی اور ترویج کے لئے اٹھائی جانے والی قدم اپنی منزل مقصودرتک پہنچ کر ہی دم لے گی۔سیمنار میں لندن کی بلوچی کمیونٹی نے شرکت کی اور خاصکر بلوچی زبان کے کورس کے طالبعلموں کی تعداد ذیادہ تھیں۔سیمنار کے نظامات کے فرائض آرگناہزنگ کمیٹی کے رکن حکیم واڈیلہ نے انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز