سه‌شنبه, می 14, 2024
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار...

مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار بننے والے دو بلوچ فرزند باریاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

مستونگ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار بنے دو بلوچ فرزند بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

تفصلات کے مطابق 20 فروری 2017 کو قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار بننے والا بلوچ فرزند بنام حفیظ اللہ ولد محمد اعظم سکنہ پنجگور دتو آج ریاستی عقوبت خانوں سے باریاب ہوکر گھر پہنچ گیا ۔
حفیظ اللہ کو قابض پاکستانی خفیہ اداروں نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے مقام پر حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

جبکہ دوسرا بلوچ فرزند بنام غفار محمد شہی سکنہ مستونگ کلی کھڑک بھی آج کے دن ہی قابض ریاستی عقوبت خانوں سے باریاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

واضح رہے گزشتہ دو دھائی سے بلوچستان میں قابض ریاستی خفیہ اداروں کے ہاتھوں کئی بلوچ فرزند جبری گمشدگیوں کا نشانہ بن چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے قابض ریاست جب چاہے اور جیسے بھی چاہے کسی بھی بلوچ کو غائب کر کے عقوبت خانوں میں سالوں سال تشدد کا نشانہ بناتا ہے قابض ریاست کی اس عمل سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بلوچستان میں لوگوں کی زندگی کی کوئی قدر نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز