کوئٹہ(ہمگام نیوز) وائس بلوچ مسنگ پرسن نے اپنے جاری بیان کہا کہ گزشتہ روز مستونگ سے ملنے والی لاش کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ لاپتہ ذیشان کے والدین نے تصدیق کی ہے کہ مستونگ سے برآمد ہونے والی لاش انکے بیٹے کی نہیں ہے دوسری جانب اس لاش کے حوالے سے لیاقت زہری اور خالد مینگل کے خاندان نے بھی تنظیم سے رابطہ کرکے بتایا ہے کہ انہیں شک ہےکہ یہ لاش انکے لاپتہ پیارے کی ہوسکتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لیاقت اور خالد کےلواحقین سول ہسپتال کوئٹہ جاکر لاش کو ضرور دیکھے اسکے علاوہ جس بھی لاپتہ افراد کے لواحقین کو شک ہے کہ یہ انکے لاپتہ شخص ہوسکتا ہے تو وہ بھی لاش کو دیکھنے ہسپتال جائے کیونکہ کچھ دنوں کے بعد لاش خراب ہونا شروع ہوجائے گی تو ایدھی والوں کے حوالے کیا جائےگا اور وہ لاش کو امانتً دفنا دینگے.