چهارشنبه, فبروري 12, 2025
Homeخبریںلورالائی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ،اور سبی جھگڑے میں ایک...

لورالائی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ،اور سبی جھگڑے میں ایک زخمی

لورالائی ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لورالائی شال روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ محمد حسن ولد خزان سکنہ لورالائی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مقتول کے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ مقامی پولیس واقع کی تفتیش کر رہی ہے ۔ تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکاہے کہ انہیں کیوں قتل کیا گیا ۔

دریں اثنا ء سبی بختیار آباد کے نزدیک زمین کے تنازعہ پر قل جھگڑے میں اکاؤنٹ آفیسر ایف سی بلوچستان غذا بند غلام محمد سیال کے گاڑی پر حملہ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی.

جبکہ دو گولیاں خادم حسین نامی شخص کو لگے وہ زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے ایک درجن سے زیادہ لوگ مسلح ہیں ، آخری اطلاع تک فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز