کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لورالائی کے علاقے مہاجر اڈے کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق افراد میں سید محمد ، انکے بھائی عطاء محمد اور راہ گیرعبدالرحمان شامل ہیں۔جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔