چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںلورلائی حملے میں2پولیس اہلکار ہلاک19زخمی4کی حالت تشویشناک

لورلائی حملے میں2پولیس اہلکار ہلاک19زخمی4کی حالت تشویشناک

لورالائی(ہمگام نیوز ڈیسک) اطلاعات کے مطابق آج لورلائی میں DIG پولیس کے دفتر حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک 19 افراد زخمی ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ پولیس کے مطابق لورالائی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کی جب کہ علاقے میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ پولیس حکام کا بتانا ہےکہ ڈی آئی جی آفس میں فائرنگ سے اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے جن میں 4 کی حالت تویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب ڈی آئی جی کے دفتر میں پولیس میں بھرتیوں کے لیے انٹرویوں جاری تھے، واقعے کے بعد علاقے میں پولیس سمیت دیگر فورسز کے اہلکاروں کی نفری طلب کرلی گئی جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جب کہ ڈی آئی جی نثار احمد خان سمیت 15 افسران و اہلکاروں کو دفتر سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈی آئی جی آفس میں چار مسلح افراد داخل ہوئے اور فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔تاہم اب تک اس حملے کی زمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز