دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںلکی مروت غزنی خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس...

لکی مروت غزنی خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک

لکی مروت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق لکی مروت کے علاقے غزنی خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت صبح جابوخیل اسکول میٹرک کے امتحانی ہال پرچہ ختم ہونے کے بعد ڈیوٹی سے تھانہ غزنی خیل تھانہ واپس جارہے تھے کہ حکم جان بھٹہ خشت کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دو پولیس اہلکار کانسٹیبل زبیر اور لطف الرحمن پر فائرنگ کرکے نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔
واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
جبکہ جائے وقوع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز