کراچی(ہمگام نیوز) لیاری کے علاقے علی محمد محلہ میں رینجرز نے جعلی مقابلہ پانچ بلوچ فرزند کو قتل کردیا گزشتہ رات کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی بلااشتعال فائرنگ سے یہ معصوم پانچ بلوچ نوجوان شہید ہوئے تھے ان شہید نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت چاکر بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جسکی زہنی توازن ٹھیک نہیں تھی ، چاکر کو اہل علاقہ باخوبی جانتے ہیں ، جبکہ ماوارائے عدالت قتل ہونے والے ایک اور نوجوان کی شناخت مہرالله کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ تین مہینوں سے لاپتہ تھا، زرائع کا کہنا ہے مہرعلی ولد معیار علی کا تعلق آواران کے علاقے تیرتیج سے بتایا جاتا ہے، انکی جبری گمشدگی کی پٹیشن سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی ۔ جبکہ ان میں تین افراد کی شناخت نہ ہوسکی


