خاران (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے واشک میں لیویز اہلکاروں نے محصوم لڑکی کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے واشک میں لیویز اہلکار بنام زائد ولد احمد علی اور اس کے ساتھیوں نے ایک لڑکی کو اسلحہ کے زور پر خاران شہر سے اغواء کرکے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش کو کَڈا کھود کر دفنا دی
ذرائع کے مطابق واشک کے علاقہ کلی اسفند آباد شاہوگیڑی میں تعینات لیویز اہلکار زائد ولد احمد علی نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت خاران شہر میں رہائش پزیر دالبندین کے رہائشی لڑکی کو گھر میں گْھس کر اسلحے کے زور پراغواء کے بعد مقتولہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکہ لاش کو کڈا لگا کر دفنا دی مقتولہ لڑکی کی اہلخانہ نے واقعہ کیخلاف خاران پولیس تھانے میں ایف آئی آر کیلئے درخواست جمع کردی تاہم ذرائع کے مطابق سیاسی پریشر کی وجہ سے گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے-
واضح رہے کہ مقتولہ لڑکی کا بنیادی تعلق دالبندین سے بتایا جارہا ہے جوکہ ایک انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہےاور تاہم اس حوالے سے کوئی میڈیکل رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے –


