سنا(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یمن کی آئینی حکومت اور اس کی معاون عرب اتحادی فوج کی مغربی مآرب میں صرواح کے محاذ پر حوثیوں کے ساتھ جاری لڑائی میںحوثی باغیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔ صرواح کے محاذ پر آئینی فوج اور عرب اتحادی فوجوں کی فضائی بمباری اور توپ خانے سے حملوں میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔
ادھر اتحادی فوج کے طیاروں نے صرواح کے محاذ پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی دو بکتربند گاڑیاں اور محاذ پربھیجے جانے والے تین فوجی کانوائے پرحملہ کرکے انہیں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
یمنی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صرواح کےمحاذ پر حوثی ملیشیا کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کیا گیا۔
یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق بدھ کے روز حوثی ملیشیا اور یمنی فوج کے درمیان صرواح کے محاذ پرہونے والی لڑائی میں حوثیوں پر کاری ضرب لگائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لڑائی پانچ گھنٹے جاری رہی جس میں حوثیوں کو غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ لڑائی میں دسیوں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔