پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںماسکو: ماحولیاتی تبدیلی پر امریکا اور روس کے مشترکہ مفادات ہیں، روسی...

ماسکو: ماحولیاتی تبدیلی پر امریکا اور روس کے مشترکہ مفادات ہیں، روسی صدر

ماسکو(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کا دورہ کرنے والے امریکا کے ماحولیاتی سفیر جان کیری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا کہ ماحولیاتی مسئلہ ایسے مسائل میں سے ایک ہے جس پر روس اور امریکا مشترکہ مفادات اور ایک ہی نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس ماحولیاتی تحفظ کے لیے پیرس ماحولیاتی معاہدے کے مقاصد کے حصول کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور آب و ہوا کی تبدیلیوں کے بارے میں مذاکرات اور اس مسئلے کوغیر سیاسی بنانے کا حامی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی پر امریکا اور روس کے مشترکہ مفادات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ روس ماحولیاتی تحفظ کے لیے پیرس ماحولیاتی معاہدے کے مقاصد کے حصول کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور آب و ہوا کی تبدیلیوں کے بارے میں مذاکرات اور اس مسئلے کوغیرسیاسی بنانے کا حامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز