Homeخبریںماما قدیر اور بانک فرزانہ مجید کو بیرون ملک سفر سے روک...

ماما قدیر اور بانک فرزانہ مجید کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

کراچی(ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین ماما قدیر بلوچ اور سیکرٹری جنرل فرزانہ مجید بلوچ کو کراچی ائیر پورٹ پر امریکہ جانے روک دیا گیا، آمدہ اطلاعات کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کےچیئرمین ماما قدیر بلوچ اور بانک فرزانہ مجید کو کراچی ائیر پورٹ پر ایف آئی اے اور دیگر پاکستانی خفیہ اداروں نے روک دیا اور تاحال کراچی ایئر پورٹ پر روکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماما قدیر، فرزانہ مجید اور ایک بلوچ کارکن امریکہ میں انسانی حقوق حوالے منعقدہ سندھی بلوچ کانفرنس میں شرکت کیلیے جارہے تھے کہ کراچی ائیرپورٹ پر انھیں جہاز میں چڑھنے سے روک دیا گیا اور تاحال ائیرپورٹ پہ انھیں روکے رکھا ہے۔

Exit mobile version