سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںماما قدیر بلوچ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے لنگر اور...

ماما قدیر بلوچ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے لنگر اور فاتحہ خوانی

شال (ہمگام نیوز) 24 دسمبر 2025: بلوچستان کے معروف رہنما اور لاپتہ افراد کے حقوق کے علمبردار ماما قدیر بلوچ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔

25 دسمبر 2025ء (جمعرات) کو ریکی ہاؤس، دمب، سوراب میں لنگر تقسیم کیا جائے گا، جس میں مقامی لوگ شرکت کر کے مرحوم کی روح کے لیے دعا کریں گے۔

فاتحہ خوانی کا سلسلہ 27 دسمبر 2025ء (ہفتہ) سے شال، کوئٹہ میں شروع ہوگا اور سریاب کیچی بیگ مسجد حاجی بابا جان شاہوانی، کوئٹہ میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ماما قدیر بلوچ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی آواز تھے اور ان کی خدمات کو لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز