پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے شے حسن کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اسلام ولد محمد بخش، سکنہ روتک کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔


