چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںمبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کوپاکستان نے پھانسی کی سزا سنا دی۔

مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کوپاکستان نے پھانسی کی سزا سنا دی۔

اسلام آباد(ہمگام نیوز) پاکستان میں گرفتار کیے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے لیے سزائے موت کے اعلان سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ نئی دہلی حکومت نے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستانی فوج کی جانب سے ایک بیان میں آج یہ کہا گیا کہ آج (آرمی چیف) جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلبھوشن یادو کے لیے سزائے موت کی تصدیق کر دی ہے۔ فوج کے اس بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس سزا پر عملدرآمد کب ہو گا۔ پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے کلبھوشن سدھیر یادو کو، جن کا ایک نام حسین مبارک پٹیل بھی ہے، بھارتی انٹیلیجنس کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں قصور وار قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے۔ بھارتی حکومت نے اس عدالتی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ نئی دہلی میں وزارتِ خارجہ نے کہا اگر ایک بھارتی شہری کو دی جانے والی اس سزا پر، جس میں قانون اور انصاف کے بنیادی تقاضوں کو بھی پورا نہیں کیا گیا، عملدرآمد ہوتا ہے تو بھارت کی حکومت اور عوام اسے جان بوجھ کر کیا جانے والا ایک قتل گردانیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز