جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںامریکہ: کلیفورنیا میں سکول میں فائرنگ سے دو افراد زخمی۔

امریکہ: کلیفورنیا میں سکول میں فائرنگ سے دو افراد زخمی۔

کلیفورنیا (ہمگام نیوز) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے ایک پرائمری سکول میں مشتبہ قتل اور خود کشی کے واقعے میں کم سے کم دو افراد کو گولیاں لگی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ پارک ایلیمنٹری سکول کو واقعے کے بعد بند کر دیا گیا ہے جہاں یہ حملہ ایک کلاس روم میں ہوا۔ سان برناڈینو کے پولیس سربراہ جیرڈ برگوان کا کہنا ہے کہ دو طالبِ علموں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پر ہنگامی امداد پہنچانے والے عملے کے ساتھ تفتیش میں مصروف ہے۔ پولیس کے مطابق سکول میں صورتحال قابو میں ہے۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق واقعے میں ایک استاد سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز