Homeخبریںمتحدہ اور آزاد بلوچ ریاست کے قیام کے لئے جدوجہد تیز کرنا...

متحدہ اور آزاد بلوچ ریاست کے قیام کے لئے جدوجہد تیز کرنا ہوگا ۔بی ایس ایفَ َ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ پر مشتمل بلوچ الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں شہید عبدالمالک ریکی شہید رمضان بلوچ ندیم موسیانی شہید کریم بخش مری طارق بلوچ محمود بلوچ حامد بلوچ شہید شاہنواز شاہوانی شہید عزیز قلندرانی شہید گل میر بلوچ اور دیگر بلوچ شہداء کو آزادی کی عملی جدوجہد اور قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ اور آزاد بلوچ ریاست کے قیام کے لئے جدوجہد تیز کرنا ہوگا تین ممالک کے سرحدوں میں تقسیم بلوچ قومی جغرافیہ کی آزاد ی شہداء کا ارمان ہے ان کے ارمانوں کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہمیں آزادی کے صفوں کو مضبوط کرنا ہوگا ترجمان نے کہاکہ جنگ عظیم دوئم کے بعد بلوچ وحدت کو بے رحمی کے ساتھ تقسیم کیا گیا خونی اور بلجبر لکیروں کو مٹانے کے لئے مغربی بلوچستان میں آزادی کی کوششوں کو حوصلہ اور بڑھائی دینے کے لئے بلوچ آزادی پسندوں کو کردار ادا کرنا ہوگا مغربی بلوچستان ایرانی ریاست کا قانونی اور جغرافیہ حصہ نہیں بلکہ بلوچ قومی وحدت کا حصہ ہے 1929میں اسے برٹش توسیع پسندوں نے بلجبر ایرانی ریاست میں شامل کرکے مشترکہ بلوچ آبادی اور زمین کو بے رحمانہ انداز میں تقسیم کیا شہید دادشاہ اور دیگر بلوچ سپوتوں نے مغربی بلوچستان کی آزادی کے لئے تاریخی اور عملی جدوجہد کی اور کئی بلوچ سپوت اپنی جان سے گزر گئے ترجمان نے کہاکہ شہید عبدالمالک ریکی کی مغربی بلوچستان کی آذادی کے لئے گراں قدر خدمات ہے ان کے خاندان کے کئی افراد اور ان کے دو سگے بھائی بھی دوران جدوجہد شہید کئے گئے مغربی بلوچستان کے لئے ان کی جدوجہد اور کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گے شہید مالک ریکی اور دیگر بلوچ سپوتوں کو پھانسی دیکر ایرانی ریاست مغربی بلوچستان میں آزادی کی جدوجہد کو نہیں روک سکتا ترجمان نے کہاکہ ایران کی مغربی بلوچستان پر دعویدار بلاجواز اور غیر قانونی ہے بلوچ قوم کو فارسی وایرانی قومیت میں ضم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گے ایران کے زیر تسلط بلوچستان میں جاری جدوجہد مذہبی نہیں بلکہ قومی ہے شہید مالک ریکی اور ان کے دیگر ہم عصر مغربی بلوچستان کی آزادی کے لئے جدوجہد کی انہوں نے دوٹوک انداز میں ایران کو پیغام دیا کہ وہ مغربی بلوچستان سے دستبر دار ہوجائیں ترجمان نے کہاکہ برٹش دور میں بھی بلوچوں نے اپنی شناخت تشخص اور سرزمین کے لئے جدوجہد کی اور آج بھی بلوچ اپنی شناخت اور بقاء کے لئے جدوجہد کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے اسلاف اور شہداء کے مشن پر کاربند ہے

Exit mobile version