اسلام آباد(ہمگام نیوزڈیسک) پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی وفد پاکستان آئینگے۔جبکہ متحدہ عرب امارات کسی ملک کو بھی ادھار میں تیل نہیں دیتا، پاکستان کو بھی متحدہ عرب امارات سے ادھار میں تیل نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا چائنہ کے ساتھ ادھار پر تیل کا معاملہ زیر غور نہیں۔ اسد عمر نے کہاکہ چائنہ سے زر مبادلہ کے زخائر کیلئے دو ارب ڈالر ملنے کی بات چیت جاری ہے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاکستان میں نئے مشن چیف تعینات کر دیئے گئے ہیں،اگلے ماہ 26 مارچ کو آئی ایم ایف کا پورا مشن پاکستان آئے گا جس میں معاہدہ متوقع ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ تیل کی قیمتوں اور موبائل پر ٹیکسوں کی وجہ سے ٹیکس کم اکھٹا ہوا۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے.وفاقی وزیر خزانہ نے کہا معاشی حوالے سے مشکل وقت میں ہے۔