کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان میں سرگرم سیاسی پارٹی این ڈی پی نے اپنے ٹوئیٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ
متحدہ عرب امارات میں موجود بلوچستان کے باشندوں کا لاپتہ ہونا انتہائی تشویش ناک عمل ہے ـ
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ عبدالحفیظ زہری کو متحدہ عرب امارات سے ماورائے عدالت گرفتار کر کے لاپتہ کردیا گیا ہے. عالمی انسانی حقوق کے قوانین کے تحت حفیظ زہری کو فوری طور منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے۔