چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںمتحدہ عرب امارات کا چھوٹا طیارہ گرکر تباہ چار افراد جاں بحق

متحدہ عرب امارات کا چھوٹا طیارہ گرکر تباہ چار افراد جاں بحق

دبئی(ہمگام نیوز ڈیسک)دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سروے کے لئے استعمال کئے جانے والے ایک چھوٹے جہاز کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں طیارے کے ہواباز، معاون ہواباز جاں بحق ہو گئے۔ طیارے پر چار افراد سوار تھے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق اس حادثے کے بعد ہوائی آڈے پر اترنے کے لئے آنے والی پروازوں کو دبئی ہی کے آل مکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سمت موڑ دیا گیا۔

میڈیا آفس کے مطابق ائر پورٹ پر فضائی ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم اس میں بعض پروازوں کی آل مکتوم ہوائی اڈے کی جانب منتقلی اور حادثے کی وجہ سے دیگر پروازں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز