کوئٹہ( ہمگام نیوز ) تفصیلات کے مطابق محمد رمضان ولد صالح محمد کو 11 جنوری 2011 کو پاکستانی خفیہ اداروں نے حب بازار سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا. آٹھ سال گزرنے کے باوجود لواحقین کو اب تک پتہ نہیں کہ ان کا پیارا کہاں اور کس حال میں ہے.
لواحقین نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ انکے لخت جگر کو بازیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، محمد رمضان کی گمشدگی کی تفصیلات لواحقین نے VBMP تنظیم کو دے دی ہیں اور تنظیم نے تفصیلات حکومت کو فراہم کر دی ہیں.


