کوئٹہ( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق پانچ سال قبل دس اگست 2014 کو خاران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے محمد عارف ولد خدا نظر تاحال پاکستانی غیر قانونی حراست میں ہیں، محمد عارف کے لواحقین نے انسانی حقوق کیلئے سرگرم عمل اداروں سے اپیل کی ہے کہ انکے پیارے کی بازیابی کیلئے انسانی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریں.
یاد رہے جبری طور پر لاپتہ عارف کے لواحقین نے ان کی تفصیلات وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے تنظیم کو فراہم کر دیں ہیں اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے کہا ہے کہ تنظیم نے کیس حکومت کو فراہم کر دیا ہے.