چاغی ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق محمد نسیم ولد غیاث اللہ بادینی کی لواحقین نے اپیل کی ہے انکے پیارے کو بازیاب کیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق 18 دسمبر 2015 سے جبری طور پر لاپتہ کیے جانیوالا احسان اللہ عرف نسیم ولد غیاث اللہ بادینی کی لواحقین نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پیارے کو کاریز چاغی سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے انہیں 4 سال سے زائد ہوچکے ہیں، انہیں بازیاب کیا جائے ۔