سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںمختلف عرب تنظیموں نے بلوچستان میں ایرانی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت...

مختلف عرب تنظیموں نے بلوچستان میں ایرانی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کی

 

دذآپ/زاہدان(ہمگام نیوز) عراق شام یمن اور الاحواز کی آٹھ عرب تنظیموں نے بلوچستان میں ایران کی دہشت گردانہ کار روائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

عرب قومی قوت کی جانب سے ایران کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں عرب قوم دوست قوتیں مقبوضہ بلوچستان کے عوام کے خلاف ایرانی دشمن آرمی سپاہ پاسداران انقلاب کی طرف سے کی جانے والی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کئی دہائیوں سے مظلوموں پر نہ ختم ہونے والے مظالم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے مظلوموں کی قومی وقار اور بقا کو نقصان پہنچایا گیا ہیں۔

ـ
انھوں نے مزید کہا ایران کئی سالوں سے مشرق وسطہ کے ممالک عراق، شام، لبنان اور کئی دیگر عرب ریاستوں کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے آج عراق، شام، مصر، لبنان، یمن اور دوسرے عرب ریاستوں میں جو سراسمیگی پھیلی ہوئی ہیں اس کا سب سے بڑا ذمہ دار ایران ہے گزشتہ سال عراق میں جب جنرل سلیمانی کو امریکہ نے نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا وہ اس وقت عراق میں اپنے پراکسیوں سے خفیہ طور پر ملاقات کے لیئے آ رہے تھے اس سے صاف ظاہر ہے کہ عراق میں آج جو تباہی مچایا گیا ہے اس کا خاص ذمہ دار ایران ہے۔

ـ
گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان میں جو المناک سانحہ پیش آیا جس سے درجن بھر غریب بلوچ مزدوروں کو شہید اور متعدد کو زخمی کیئے اس سانحہ نے انسانی روح کو تڑپا دیا ہے اس ظالمانہ اقدام سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایران بلوچستان میں کتنا ظلم و جبر کر رہا ہے ـ
انھوں نے مشترکہ طور بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 22 فروری 2021 کو بلوچستان کے شہر سراوان میں ایرانی آرمی نے جو تشدد غریب بلوچ مزدوروں پر کیا ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور تمام بلوچ شہدا کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ جبکہ زخمیوں کی صحتیابی کے لیئے دعا گوں ہیں۔
جن عرب تنظیموں نے ایران کے وحشیانہ حملوں کی مزمت کی ان کے نام درجزیل ہیں۔

1 جبهه ملی عراق
2- اتحاد دیموکراتیک عرب سوریه
3- جبهه ملی آزادی عراق و نیروهای انقلابی متفقین
4- جنبش آزادی میهن – سوریه
5- جبهه دیموکراتیک خلق اهوازی
6- جبهه ملی یمن برای مقاومت در برابر الحوثی ها و موج های ایرانی
7- مرکز حقوق بشر ماریب یمن
8- جبهه دیموکراتیک اهواز

1- Iraqi National Front
2- Democratic Arab Union of Syria
3- The National Front for the Liberation of Iraq and the Allied Revolutionary Forces
4- Homeland Freedom Movement – Syria
5- Ahwazi People’s Democratic Front
6- Yemeni National Front to resist the Houthis and the Iranian waves
7- Marib Yemeni Human Rights Center
8- Ahvaz Democratic Front

یہ بھی پڑھیں

فیچرز