Homeخبریںمردان:تخت بھائی ملاکنڈ روڈ باز پلازہ کے قریب ٹریفک حادثہ ، دو...

مردان:تخت بھائی ملاکنڈ روڈ باز پلازہ کے قریب ٹریفک حادثہ ، دو موٹر سائیکل سوار طلبا جانبحق

مردان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مردان:تخت بھائی ملاکنڈ روڈ باز پلازہ کے قریب ٹریفک حادثہ ، دو موٹر سائیکل سوار طلبا جانبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیمنٹ سے لدھے ٹریلے کے کچلنے سے 2 موٹر سائیکل سوار طلباء جانبحق ہوگئے ہیں۔

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق نوجوانوں کو ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کر دیا۔

جانبحق نوجوانوں میں 17 سالہ شاداب ولد ابراہیم اور 18 سالہ طلحہ ولد فقیر ساکنان پبلک پارک تخت بھائی شامل ہیں۔

Exit mobile version