یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںمستونگ،پشین میں بجلی ٹاور اڑا دیے دوگروپوں میں تصادم 1 ہلاک3زخمی ایک...

مستونگ،پشین میں بجلی ٹاور اڑا دیے دوگروپوں میں تصادم 1 ہلاک3زخمی ایک لاش برآمد

کوئٹہ ( ہمگا نیوز) پشین کے علاقے بوستان میں نامعلوم افراد نے بجلی کے دوٹاوروں کو اڑادیا علاقے میں بجلی معطل ، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ضلع پشین کے علاقے بوستان میں فیض آباد کے قریب نامعلوم افراد نے بجلی دو ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے دونوں ٹاوروں کو شدید نقصان پہنچا اور علاقے میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ کیسکو کے عملے نے ٹاوروں کی مرمت کاکام شروع کردیا۔ 
مستونگ کے علاقے دشت سے لیویز کو ایک لاش ملی ہے تاہم فوری طورپر اس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ تفصیلات کیمطابق اتوار کو دشت کے علاقے سے لیویز ایک لاش ملی ہے جسے قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا تاہم فوری طورپر اس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ 
مستونگ کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو مستونگ کے علاقے مرو میں دو گروپوں میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ لیویز مزید کارورائی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز