دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمستونگ، شادی شدہ جوڑا مبینہ طور غیر ت کے نام پر قتل

مستونگ، شادی شدہ جوڑا مبینہ طور غیر ت کے نام پر قتل

مستونگ(ہمگام نیوز)تفصیلات کے مطابق کلی پدہ میں ایک شادی شدہ جوڑے کو مبینہ طور غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا اور قتل ہونے والے مرد کا تعلق مستونگ سے جبکہ عورت کا تعلق سبی سے تھا۔

پولیس کے مطابق پانچ مہینے قبل انہوں نے اپنے خاندان کی مرضی کے بغیر شادی کی تھی جس کے بعد وہ اپنی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے مستونگ منتقل ہو گئے ۔

عورت کا نام (ف) اور مرد کا نام (ظہیر احمد) بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے ورثا نے کلی پدہ میں واقعہ ایک گھر میں رہائش پزیر مسمات ف اور ظہیر احمد اور اسکی والدہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

پولیس نے مقتول ظہیر احمد محمد شہی کے بھائی نجیب اللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے اس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

مستونگ سٹی کے ایس ایچ او نور حسین لہڑی نے مستونگ ٹائمز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا تاہم انہوں نے کہا کہ اس کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بظاہر غیر ت کے نام پر قتل کا واقعہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام پہلوں سے اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز