پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںمستونگ، فورسز کا گھر پر چھاپہ، خواتین و بچوں پر تشدد

مستونگ، فورسز کا گھر پر چھاپہ، خواتین و بچوں پر تشدد

 

مستونگ (ہمگام نیوز) مستونگ فورسز کا گھر پر چھاپہ، خواتین و بچوں پر تشدد , دوران چھاپہ فورسز نے خواتین و بچوں سمیت گھر میں موجود دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کاریزسور میں پاکستانی فورسز نے عبدالرحیم شاہوانی کے گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ گھر میں موجود خواتین و بچوں سمیت دیگر افراد کو زدوکوب کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کوئی گرفتاری عمل نہیں لائی گئی اور نہ ہی کوئی چیز برآمد کی گئی بظاہر مذکورہ گھر میں موجود افراد کو زد و کوب کرنے کیلئے فورسز نے چھاپہ مارا۔

تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سےکوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز