شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںمستونگ، کردگاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں کسٹم آفیسر جانبحق ساتھی زخمی

مستونگ، کردگاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں کسٹم آفیسر جانبحق ساتھی زخمی

مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کردگاپ کے قریب کسٹم اہلکاروں کے ویگو گاڈی اور ٹرک میں تصادم سے کسٹم آفیسر سلیم طاہر جانبحق اور ایک شخص علی احمد زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر کردگاپ گریڈ اسٹیشن کے قریب گشت پر مامور محکمہ کسٹم اہلکاروں کے گاڈی ویگو اور مخالف سمت میں آنے والے ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس ایک شخص جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

جانبحق اور زخمی اہلکار کو شہید نواب غوث بخش اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز