جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںمستونگ ، پولیس کی کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں نائب رسالدار سمی...

مستونگ ، پولیس کی کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں نائب رسالدار سمی دو افراد ہلاک دو زخمی،نوشکی میں خاتون ہلاک

مستونگ ( ہمگام نیوز) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مستونگ سٹی ایریا میں لیویز فورس اور اےٹی ایف کا کلی پیرکانو میں مشترکہ طور پر ایک گھر پر چھاپہ، چھاپے میں گھر میں موجود مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا نائب رسالدار ظہوراحمد محمد شہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ جوابی کارروائی میں ایک ملزم ھلاک جبکہ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق پیرکانو میں ایک گھر میں چھپے ہوئے ڈاکوؤں کی اطلاع پر مشترکہ کاروائی کی گئی۔

تاہم آزاد ذرائع سے معلوم نہیں ہوسکا ہے ھلاک اور زخمی افراد جرائم پیشہ اور ڈاکو تھے ۔

دریں اثناء نوشکی میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز